بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

روجھان: ‌ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے 10سے 15 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، راجن پورکےعلاقےعربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

بی ڈی ایس کی ٹیم نے برآمد بم کو ناکارہ بنادیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے چلاس محلہ رونئی کے مقام پر 2 لیڈی کانسٹیبل سمیت 22 اہلکاروں پر مشتمل سی ٹی ڈی ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے اظہار اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران گھر کے اندر موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائر کھول دیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 5 جوان سمیت 2 شہری جاں بحق ہوئے، شہید اہلکاروں میںسی ٹی ڈی کے ایس آئی پی سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہہ شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں جبکہ جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت نام سے ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں