ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عالمی ترقیاتی اداروں کے سربراہان ونمائندوں کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عالمی ترقیاتی اداروں کےسربراہان ونمائندوں نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف کی ، کوشش ہے ہم عید سے پہلے زیادہ سے زیادہ مستحقین تک ان کی رقم پہنچا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایوان صدرمیں ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت کی، کورونا کے دوران شہیدورکرز کے لواحقین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، تقریب کا انعقاد قریب احساس کے ذیلی ادارے بیت المال کی معاونت سے کیا گیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کل عالمی ترقیاتی اداروں کےسربراہان ونمائندوں سےخطاب کیا، اپنی تصنیف کردہ احساس ایمرجنسی کیش رپورٹ کی معلومات پیش کیں، شرکا نے رپورٹ کی بہت پذیرائی کی، پروگرام سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھنے پر احساس پروگرام کو سراہا۔

کل احساس مراکزپرامدادی رقوم کی وصولی کیلئے محنت کش بڑی تعداد میں نظر آئے، کوشش ہے ہم عید سے پہلے زیادہ سے زیادہ مستحقین تک ان کی رقم پہنچا سکیں، یادرہےادائیگیاں عید کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں