اشتہار

گلوکار کو قتل کرکے اہلیہ نے لاش کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کیو: یوکرین کے مشہور پاپ سنگر کی موت کا معمہ حل ہوگیا، گلوکار کی قاتل کوئی اور نہیں ان کی ہی بیوی نکلی ہے.

غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے مشہور پاپ سنگر اینڈی کارٹ رائٹ کے قتل میں ان کی اہلیہ اور ساس ملوث نکلیں، پولیس نے گھر کے فریج سے لاش برآمد کرلی.

رپورٹ کے مطابق گلوکار کی اہلیہ نے قتل کے بعد جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے اور پھر واشنگ مشین میں ان کی لاش کے ٹکڑوں کو دھو بھی دیا.

- Advertisement -

ملزمہ نے اس سے قبل دعویٰ‌ کیا تھا کہ سینٹ پیٹس برگ میں ڈر اوور ڈوز سے اینڈی کی موت ہوگئی تھی جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں‌ اینڈی کے جسم میں‌ ڈرگس نہیں ملی ہے.

ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ نہیں‌ چاہتی تھی کہ ان کے مداحوں کو پتا چلے کہ اینڈی کی موت ایسے ہوئی ہے، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیے واشنگ مشین میں‌ دھونے کے بعد اور الگ الگ پلاسٹک بیگ میں‌ کرکے فریج میں رکھ دیا.

مرینا نے پولیس کو بتایا کہ اینڈی کی لاش کے ٹکڑوں کو واپس سلا اور نمک چھڑک دیا۔ مرینہ نے اس کے لئے چاقو اور ہتھوڑے جیسے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پورے واقعے کو انجام دینے کے بعد اپارٹمنٹ کو دھویا۔

رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واردات کے وقت دونوں کا دو سال کا بچہ بھی اس وقت گھر میں ہی موجود تھا۔

ملزمہ کے وکیل نے لاش کو واشنگ مشین میں دھوئے جانے کی تردید کی ہے جبکہ پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں