اشتہار

پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے کو بیان کیا اور ایثاروقربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

کروناوائرس کے پیش نظر عیدگاہ اور مساجد میں ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا۔ نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

نماز عید کی ادائیگی کے لیے بڑے اجتماعات

ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں 7 بجے ہوا، ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازعید ادا کی گئی، اسلام آباد میں رات گئے موسلادھاربارش کے بعد صبح موسم بھی خوشگوار رہا۔

اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں عید کے بڑے اجتماعات لگے، کنزالایمان مسجد میں نماز عید کی ادائیگی ہوئی، باغ جناح میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی، مرکزی عید گاہ باب عمر فاروق میں نماز عید میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ نماز کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دوسری جانب گورنرہاؤس پنجاب میں بھی نمازعید کا اجتماع منعقد کیا گیا جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ دریں اثنا ملک کی سالمیت و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں