اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رواں سال بلوچستان کی ترقی پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں سال بلوچستان کی ترقی پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے فاسٹ ٹریک بنیاد پر پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اسد عمر نے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دیں، ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب کریں گے، دوسری کمیٹی کی سربراہی وزیر علی زیدی اور رزاق داؤد مشترکہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایک کمیٹی آبی وسائل، انفرا اسٹرکچر، زراعت، سیاحت، توانائی پر لائحہ عمل بنائے گی، دوسری کمیٹی گوادر کی ترقی کے منصوبے پر عمل کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بروقت رقم جاری کرے گی، بلوچستان کی بہتری کے لیے مشاورت سے منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ بلوچستان کو بہتر آئی ٹی و توانائی سہولتیں دیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں