منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہری رات بھر جاگتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں 6 سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش ابھی برسی بھی نہیں لیکن بجلی گزشتہ شام سے غائب ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ10گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

شدید گرمی اور حبس کے موسم میں نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسیدٹاؤن، بلدیہ اور لیاقت آباد میں بجلی کی ظالمانہ بندش سے کراچی والوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

- Advertisement -

اولڈ سٹی ایریا،صدر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، گارڈن،لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، میٹھادار، کھارادر، ملیر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔

اس کے علاوہ سرجانی،اورنگی، منظورکالونی، موسیٰ کالونی، غریب آباد، شاہ فیصل کالونی، گڈاپ ٹاؤن، کاٹھور میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے شہری بلبلا اٹھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، کے الیکٹرک کے نظام اور پیداوار میں کمی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ ہے، کےالیکٹرک بجلی کی پیداوار، ڈیمانڈ اورسپلائی بتانے سے قاصر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں