لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دارطبقے کیلئےاپارٹمنٹس کی تعمیرجلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کاعزم رکھتےہیں، سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف مؤثرحکمت عملی کے مثبت نتائج دنیا نے تسلیم کئے اور کورونامخالف اقدامات کانتیجہ 90 فیصد مریضوں کی صحتیابی سےنکلا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاحتی مقامات کھولنے کیلئےایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نچلے طبقے کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دار طبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
اپوزیشن کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔