جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں تباہ ہوئیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی منڈی میں لگنے والی ہولناک آگ پر چوبیس گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عجمان کے نیوانڈسٹریل زون میں واقع پھل اور سبزی مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی تھی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے۔

عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقے کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھی اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ لاکھوں درہم مالیت کا نقصان بھی ہوا۔

عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بند عبداللہ النعایمی کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’اب صورت حال قابو میں ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں محکمہ شہری دفاع اور پولیس کے 25 یونٹس نے حصہ لیا جبکہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر تین منٹ کے اندر ایمبولینسز کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تھیں۔

کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارت کو بھی متاثر کیا تھا مگر اب آگ کو بجھا دیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور اگر یہ واقعہ کسی کی غلفت کی وجہ سے پیش آیا تو اُسے سزا دی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 96 فائر فائٹرز نے حصہ لیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں