لندن: کوروناوائرس کے باعث انگلینڈ نے بھارت جانےسےانکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ون ڈے میچز کیلئےاکتوبر میں دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021 میں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔
Our men's white-ball Tour to India has been postponed until early 2021 👇
— England Cricket (@englandcricket) August 7, 2020
انگلش کرکٹ بورڈ اب تمام فارمیٹ کے میچز پر غور کر رہا ہے، دورہ بھارت میں محدود اوورز کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب ویمنز ورلڈ کپ فروری 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔