تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کراچی، سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج جمعے کی دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردیے گئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش شاہراہ فیصل پر واقع پی اے ایف مسروربیس پر 62.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد، صدر اور کیماڑی  میں 40 ملی میٹربارش ریکارڈ  کی گئی۔

اسی طرح  لانڈھی اور فیصل بیس میں37ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 32، پرانے ایئرپورٹ کے اطراف 30، جناح ٹرمینل کے اطراف 24.4، جوہر موڑ، یونیورسٹی روڈ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں 17.3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں آج دن بھر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تمام اسپیلز سے زیادہ طاقتور ہے۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں مون سون کا چوتھا اسپیل دوسرے روز بھی خوب زوروں سے برسا، بارش زیادہ ہونے اور نکاسی کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ متعدد علاقوں میں گھروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی جبکہ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند بھی ہوئیں، ناظم آباد گلبہار کے علاقے میں ایمبولینس ٹریفک جام میں بھی پھنسی رہی جس کو کافی دیر انتظار کے بعد نکلنے کی جگہ مل سکی۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں نے رین ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -