جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘عثمان بزدار کو نیب کا نوٹس وزیراعلیٰ عہدے کی توہین ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکو نیب کی جانب سےحالیہ نوٹس درست عمل نہیں ہے اس کی وجہ سے وزیراعلیٰ عہدےکی توہین ہو رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ2سال سےدیکھ لیں اپوزیشن کی سیاست کامحورنیب ہے اپوزیشن کاتمام مؤقف اوربیانیہ نیب کے اطراف ہی رہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نیب سےمطمئن نظر نہیں آتی، ن لیگ و پی پی کیخلاف کیسز ایک دوسرےکےہی بنائے گئےہیں، اپوزیشن نےنیب کے 35 نکات میں سے 34تبدیل کرنے کا کہا، نیب سےمتعلق تجاویزاپوزیشن نے میڈیاکوپیش کیں قانونی ماہرین نےبھی کہا کہ تجاویز مان لی جائیں تونیب ختم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حقیقت ہےمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکافین نہیں ہوں، عثمان بزدارکو نیب کی جانب سےحالیہ نوٹس درست عمل نہیں ہے اس کی وجہ سے وزیراعلیٰ عہدےکی توہین ہو رہی ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سےمتعلق ہمارےڈرافٹ میں تجویز نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں