اسلام آباد: سپریم کورٹ،لا اینڈجسٹس کمیشن نے زیر التوا مقدمات کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔
سپریم کورٹ،لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے زیر التوا مقدمات کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں زیر التوامقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاویز کرگئی، لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیر التوا ہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464،بلوچستان ہائی کورٹ میں5 ہزار 313 کیسز زیر التوا ہیں۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار 847 کیسز زیر التوا ہیں،پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات زیر التوا ہیں،کے پی کے میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات ہیں،بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار،اسلام آباد میں43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں۔