بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‌راولپنڈی میں‌ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں‌ بھائی نے 22 سالہ بہن کو قتل کردیا.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی تھانہ سول لائنز کی حدود میں‌ بھائی نے طیش میں آکر 22 سالہ بہن کو قتل کردیا.

پولیس کے مطابق مقتولہ کائنات کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی، بیٹی ماں‌ سے ملنے گئی تھی، بھائی نے غصے میں‌ آکر بہن کو قتل کیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

مزید پڑھیں: گجرات میں‌ غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

واضح رہے کہ 18 جولائی کو گجرات کے تھانہ کنجاہ میں محبت کرنے کے الزام میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے نعش نہر میں بہادی گئی جبکہ لڑکی کو پاگل قرار دے کر نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں