جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے انسداددہشتگردی عدالتیں ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالتوں کے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنےکی تجویز دی گئی ہے اور عدالتیں ختم کرنے کا معاملہ کل کابینہ اجلاس میں رکھاجائےگا۔

سوشل میڈیا کے ذریعےفرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے افراد کے خلاف متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں