اشتہار

ستارہ و ہلال شکل کی خوبصورت مسجد کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی میں ستارہ و ہلال کی منفرد انداز تعمیر کی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق فن تعمیر کا شاہکار مسجد صوبہ سیواس میں بنائی گئی ہے جو ستارہ و ہلال کی شکل میں بننے والی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہے۔

A view of the Yukarı Tekke Ay Yıldız Mosque in Sivas, central Turkey, Aug. 6, 2020. (IHA Photo)

- Advertisement -

اس خوبصورت مسجد کی تعمیر 3سال کے عرصے میں مکمل ہوئی ہے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی اس میں پنج وقتہ باجماعت نماز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Türkiye'nin ilk 'Ayyıldızlı Camisi' yapılıyor

مسجد میں 3 ہزار 500 نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں جب کہ کشادہ صحن میں 5ہزار کے قریب افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

Sivas'ta, ay yıldız mimarili cami ibadete açıldı - Son Dakika ...

مسجد کے اندرونی حصے میں دیدہ زیب قالین بچھائے گئے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسجد کی تزین و آرائش میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

خواتین نے مسجد کے احاطے میں خوبصورت خطاطی بھی کی ہے یہ خواتین ایک کورس کے سلسلے میں مسجد کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں