جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن کے پاس طاقت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےپاس طاقت ہےتو آئیں دھرنا دیں ہمیں کمزور کر کے دکھائیں، آج الیکشن ہوجائیں توتحریک انصاف پھرکامیاب ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ” میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہرحکومت کےخلاف اےپی سیزہوئی جوکامیاب نہیں ہوتیں، اےپی سیزکوعوام کوحمایت حاصل نہیں ہوتی جس اےپی سی کوعوام حمایت ہووہ کامیاب ہوتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کوروناکےخلاف حکومت کی پالیسی کوپذیرائی ملی آج الیکشن ہوجائیں توتحریک انصاف پھرکامیاب ہوگی، کیاعوام آصف زرداری اورنوازشریف کوووٹ دیں گے؟ اگر الیکشن کامیدان سجےگا توتحریک انصاف پھرکامیاب ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس طاقت ہےتو آئیں دھرنا دیں ہمیں کمزور کر کے دکھائیں، اپوزیشن کےساتھ عوام نہیں ہے۔

پروگرام میں پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوووٹ ملےہیں اورکچھ ڈالےبھی گئےہیں الیکشن کےدنوں میں بہت سےپرندےپی ٹی آئی میں شامل ہوئے، مانتاہوں اپوزیشن میں اتفاق رائےنہیں ہے، اتفاق رائےپیداکرنےکیلئےہی تواےپی سی کررہےہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے گفتگو میں کہا کہ اب تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ حکومت کوجاناچاہئے ہم نہیں چاہتےدھرنوں سےحکومت گرائی یالائی جائے آئینی طریقےسےحکومت کےخلاف تحریک عدم اعتمادآنی چاہئے، چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادکاکیاحشرہواسب نےدیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں