اشتہار

مصروف ترین ہائی وے پر اچانک لینڈ سلائڈنگ، سڑک ٹریفک کیلئے بند، 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے شہر ینبن میں اچانک خطرناک لینڈسلائڈنگ کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مصروف ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے کے پہاڑی علاقے میں اچانک لینڈسلائڈ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی جبکہ دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں، زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں درجنوں امدادی کارکن، فائر فائٹرز اور پولیس کے اہلکار بھاری مشینری کے ذریعے مٹی کے تودے اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کی جاسکے

- Advertisement -


گاڑی میں نصب کیمرے میں قید ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک مصروف ہائی وے پر پہاڑ سے بڑے بڑے دیوہیکل پتھر ٹوٹ کر شاہراہ پر آگرتے ہیں جس کے باعث دو گاڑیاں متاثر ہوتی ہیں جبکہ سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند ہوجاتی ہے۔

ینجن ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ گزشتہ دنوں مذکورہ علاقے میں ہونے والی بارشیں ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سے ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ سڑک پر چلتی دو خواتین کو اچانک زمین نگل گئی تھی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مین سڑک کے کنارے دو خواتین چلتی ہوئی جارہی ہوتی ہیں کہ اچانک زمین پھسل جاتی ہے اور دونوں خواتین زمین کے ساتھ ساتھ پھسل جاتی ہیں، واقعے میں دونوں خواتین معمولی زخمی ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں