لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں پتھر بھر کرلانے والے مسلم لیگ (ن)کےرکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کی گرفتاری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کےرکن صوبائی اسمبلی مرزاجاوید کی گرفتاری کا امکان ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈسے منتخب مرزا جاوید اپنی گاڑی میں پتھر بھر کے لائےتھی، رائیونڈسےتعلق رکھنے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہا مریم نواز نے نیب پرنہیں شہباز شریف کی سیاست پر حملہ کیا ہے۔
یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔
پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378 میں پتھر سے بھرے شاپر لیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔
لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔
لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 15سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی جسم پر پتھر لگنے سے شدید چوٹیں آئیں ، متعدد پولیس اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔