تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارت کا وہ علاقہ جہاں بجلی کے میٹر تو ہیں لیکن بجلی نہیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کا بیلوا ٹانڈا گاؤں جہاں سڑکوں پر بجلی کے کھمبے اور گھروں میں بجلی کے میٹر تو لگ گئے لیکن بجلی کی سہولت میسر نہیں آسکی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا کا بیلوا ٹانڈا گاؤں جو آزادی کے بعد سے آج تک بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، حکام نے تین سال قبل گاؤں کی سڑکوں پر بجلی کے کھمبے اور گھروں میں بجلی کے میٹر تو لگا دیے لیکن آج تک گاؤں والوں کو بجلی کی سہولت مہیا نہیں کی جاسکی۔

بیلوا ٹانڈا گاؤں گیا ہیڈا کوارٹر سے درجنوں میل دور نہیں بلکہ صرف سات کلو میٹر دور ہے۔محکمہ بجلی کے افسران نے بھی اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

گاؤں میں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل بجلی کے کھمبے اور میٹر لگائے گئے اور دو سے تین دن کے لیے بجلی کی سپلائی بھی ہوئی لیکن اس کے بعد سے سپلاتی جو معطل ہوئی آج تک بحال نہیں ہوسکی، اب تو تار گرنے لگے ہیں اور میٹر بھی خراب ہوگئے ہیں

حیرانی کی بات یہ ہے کہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے باوجود بھی گاؤں والوں کو بجلی کا بل بھیجا جاتا ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر اندر دیو کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار، کھمبے اور ٹرانسفرمر ہیں تو بہت جلد بجلی کی فراہمی بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں بجلی نہ ہونے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا، مقامی افسران سے اس سے متعلق معلومات حاصل کر کے جلد کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -