ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونو نگم ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سُن کر رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سُروں کے بادشاہ کا لقب حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار  ننھی پاکستانی گلوکارہ کا کلام سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ اور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 8 سالہ ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا گانا ’بول ہو’ سُن رہے تھے۔

سونو نگم نے گانے پر تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بہت دنوں بعد کچھ اچھا سُننے کو ملا ہے، حیران ہوں کہ ایسا کام بھی ہوتا ہے جسے سُن کر انسان خود ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتا ہے‘۔

- Advertisement -

بھارتی گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی گانا سن کر پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کردوں گا۔

مزید پڑھیں: ملیے آٹھ سالہ گلوکارہ ہادیہ ہاشمی سے

سروں کے بادشاہ نے بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔ سونو نگم نے ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور پاکستانی میوزیکل بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کی کاوش کو خوب سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں