بیجنگ: چین کے دو سال اور دو ماہ کے کم عمر بچے نے دنیا بھر کے ماہر ڈانسر کو بڑی پریشانی میں مبتلا کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والا بائیس ماہ کا بچہ سوشل میڈیا پر بریک ڈانسر کی حیثیت سے تیزی سے ابھر رہا ہے۔
ننھے ڈانسر کی ویڈیوز کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نہ صرف اسے بہت زیادہ پسند کیا بلکہ بچے کو بریک ڈانس اسٹار قرار دے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا اسٹار میوزک کی دھن پر بریک ڈانس کے اسٹیپ بڑی مہارت کے ساتھ کررہا ہے۔
رپٹلی کی رپورٹ کے مطابق بچے کا نام شیاؤ چن جبکہ اس کا تعلق چین کے صوبے لیاؤنینگ سے ہے۔ میوزک کی دھن پر دلچسپ انداز میں بریک ڈانس کرنے کی ویڈیوز جب انٹرنیٹ پر شیئر ہوئیں تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔ صارفین لٹل سٹار کے انوکھے مووز کو بے حد سراہا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیاؤ چن کے والد پیشہ وارانہ ہپ پاپ ڈانسر ہیں، بچے نے اپنے والد کو دیکھ دیکھ کر اُن کی نقل کرنا شروع کی اور اب وہ میوزک کی دھن پر اچھے اسٹیپ ادا کرنے لگا ہے۔