تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، کورونا صورتحال اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے موثر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سےآگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو فون کر کے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کوروناصورتحال اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو موثر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سےآگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بروقت اور دوراندیش اقدام سےکورونا کے اثرات کم کرنےمیں مددملی، بروقت اور محتاط اقدام سےمعیشت پر کوروناکے منفی اثرات کم رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈان پالیسی وبا سے قابو پانے کے لیے مؤثر رہی، حکومت کے بروقت اقدامات نےصحت،معیشت کےشعبوں کوبڑی تباہی سےبچا لیا۔

وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لیے عز کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چند روز قبل دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی کرونا وائرس کی وبا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا بلکہ پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ کے ساتھ بھی کیا۔

بل گیٹس نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا پاکستان نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کڑی محنت کی، سخت اقدامات کے باعث پاکستان میں کرونا کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئی۔

بل گیٹس نے پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ سے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک وقت میں کرونا کیسز کی تعداد خطرناک حد پر تھی لیکن اب صورت حال یورپ جیسی ہے۔

Comments

- Advertisement -