واشنگٹن : امریکی خاتون نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پے در پے ہزاروں ڈالرز کی دو لاٹریاں جیت لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے رہائشی 35 سالہ خاتون لوویٹا نے 67 ہزارامریکی ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی ہے۔
لوویٹا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں گیس سلینڈر پل کروانے کےلیے گئی تھی سوچا لاٹری میں خرید لیتے ہیں اسی لیے میں نے اپنے لکی نمبر 7 کی تین لاٹریاں لیں اور گھر آگئی۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ گھر آکر لاٹری کا ٹکٹ اسکریچ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ لاٹری ٹکٹ میں 57 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم نکلی تھی جبکہ دوسرے ٹکٹ سے 10 ہزار ڈالر کا انعام نکلا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لوویٹا نے مسلسل دو لاٹریوں میں 67 ہزار 777 ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد میں اپنا گھر خرید سکتی ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔