جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘منی لانڈرنگ ایسی وبا ہے، جس سے اس ملک کے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا، اس وبا کا تدارک کرنا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ ایسی وبا ہے، جس سے اس ملک کے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا، ہمیں منی لانڈرنگ کی وبا کا تدارک کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر کہا کہ رانا تنویر موقع پر نہیں تھے اور ان کا نام ایف آئی آر میں آگیا ، راناتنویر کا بلاجواز نام ایف آئی آر میں آیا تو ملکر ان ساتھ دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیب دفتر کے باہر کل کے واقعے پر مزید بحث کی گنجائش ہے ، لوگ جاننا چاہتے ہیں گاڑیوں میں پتھر کہاں سے نمودار ہوئے ، میں نہیں چاہتا کہ ہاؤس کے ماحول کو کل کے واقعے سے متاثر کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا تنویر موقعے پر موجود نہیں تھے تو ہرگز نام نہیں آنا چاہیے، ایک تاثر ہے کہ کل لاہور میں جان بوجھ کر ڈراما رچایا گیا ، نوید قمر نے بجا فرمایا کہ قانون سازی میں بیلنس ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک مؤقف ہونا چاہیے کہ ٹیرر فائنانسنگ ایک لعنت ہے ، منی لانڈرنگ ایسی وبا ہے، جس سے اس ملک کے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا، ہمیں منی لانڈرنگ کی وبا کا تدارک کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا حکومت کامؤقف ہے ایف اے ٹی ایف کو سامنے رکھ کر ہماری قومی ضرورت کیا ہے ، ہاؤس کا ایک حصہ کہہ رہاتھانیب قانون میں ترمیم نہ کی جائے۔

شاہ محمودکی تقریرکےدوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کاشورشرابہ ہوا اور اپوزیشن اراکین احتجاجاًنشستوں پرکھڑے ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوسری چیزیں اٹھائیں گے تو ہاؤس کا ماحول خراب ہوگا ، ہاؤس کا ماحول خراب ہوا تو نادان لوگوں کو موقع ملےگا ، نوید قمر نے بالکل ٹھیک کہا کہ قانون سازی میں توازن ہونا چاہیے، قانون سازی اور بحث میں حصہ لینا ہر ارکان کا برابر کا حق ہے۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ لاہور میں کل کے واقعے پررانا تنویر کے خلاف پرچہ درج ہوا ہے ، لاہور میں کارروائی کی بات کی صداقت کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے، کل وہ یہاں بیٹھے تھے ایف آئی آر میں رانا تنویر کا نام درج ہے ، راناتنویر کیخلاف پرچہ درج کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں