اشتہار

نیب نے وزیر اعلی پنجاب کو سوالنامہ دے دیا، اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو سوالنامہ دے دیا اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں بغیر پروٹو کول نیب آفس پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیکیورٹی کی صرف ایک گاڑی تھی۔

نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40منٹ پوچھ گچھ کی اور وزیر اعلی پنجاب کوسوالنامہ دے دیا اور ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کوجاری کردہ سوالات 12صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں