ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں نرس کی بھیانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ذہنی مریض نے میل نرس کو تیزدھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں علاج کی غرض سے ذہنی مریض کے گھر جانے والے میل نرس کو مریض نے ہی موت کے گھاٹ اتار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول نرس کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ نرس موقع کی مناسبت سے اس کے علاج کے لیے گھر جایا کرتا تھا لیکن آج مریض نے ہی اپنے طیب کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مریض کے والد نے نرس کو گھر جاکر بیٹے کے علاج کا کہا کیوں کہ مریض اس وقت تنہا تھا اور اس دوران باآسانی بیمار شخص کو دوا دی جاسکتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا بھائی جیسے ہی گھر میں داخل ہوا اس پر مریض نے حملہ کردیا، عبدالکریم کی عمر 28 برس تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے خاص قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں