ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات، پنجاب میں حلقہ بندیوں کا 50 فیصد کام مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کاعمل جاری ہے اور اب تک 36 اضلاع میں حلقہ بندی کمیٹیوں نے50فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا، صوبے کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیاں متحرک ہیں اور 50 فیصد تک کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

21اگست2020 تک حلقہ بندی کی مجوزہ فہرست شائع کر دی جائے گی جب کہ 22 اگست سے 6 ستمبر تک ووٹر حکام کے پاس اعتراضات جمع کراسکتے ہیں۔

5اکتوبر 2020تک اعتراضات پر فیصلے جاری کیے جائیں گے اور 13 اکتوبر 2020 کوحلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

حلقہ بندیوں پر9 مانیٹرنگ ٹیمیں الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ابتدائی مرحلے کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں