ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری، اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف موبائل کمپنیوں نے نیٹ ورک مزید بہتر بنانے کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو اسپیکٹرم کے حصول کی درخواست اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورکس، انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے،پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسزکی بہتری پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید اسپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسپیکٹرم کی فروخت کا عمل شفاف طریقہ کار، ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار

اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، علی زیدی، شیخ رشید، عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں