اشتہار

سندھ میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو سروس فائر فائٹنگ، ایمبولینس ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو پر مشتمل ہوگی، ایمبولینس سروس امن فاؤنڈیشن، فائر فائٹنگ آپریشنز کے ایم سی کے ذریعے ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت ہوں گے، سروسز کے لیے یونیفائیڈ کال سینٹر ہوگا، تینوں سروسز مربوط ہوں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، کراچی کے دو اور دیگر ڈویژن کے لیے ایک، ایک ٹیم ہوگی، اربن ریسکیو کی ٹیم عالمی معیار کے مطابق 60 سے 62 افراد پر مشتمل ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے 6 اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ساحل سے ملحقہ دو اسٹیشنز پر تیراکوں کی ٹیمیں بھی ہوں گی، ساحلوں سے ملحقہ ٹیمیں ڈوبنے کے واقعے کی صورت میں آپریشنز کریں گی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے خدوخال عالمی کنسلٹنٹ کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں، منصوبے کا پی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت سے منظوری کے بعد منصوبہ ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے شروع کیا جائے گا، منظوری کے بعد ایک سے ڈیڑھ برس میں یونیفائیڈ ریسکیو سروس شروع کردی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں