تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ ٹرین حادثہ، تین مسافر ہلاک متعدد زخمی

لندن : برطانیہ میں مسافر بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں تین مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ میں کی کاونٹی ایبرڈین شائر میں مسافر بردار ٹرین کے ساتھ پیش آیا جو تیزرفتاری سے اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے پٹرری سے اتر گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کا واقعہ کچھ گھنٹے پیش آیا ہے اور یہ خوفناک حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے رونما ہوا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایبرڈین شائر میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیاں انجام میں ریسکیوں ٹیموں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد کاونٹی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاکہ ٹرین حادثے کے زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے کے دوران تین مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -