اشتہار

پاکستان سٹیزن پورٹل میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28لاکھ تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل کوعوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28لاکھ تک جا پہنچی جبکہ لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے سٹیزن پورٹل کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 15لاکھ شہریوں کاپاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔

- Advertisement -

پاکستان سٹیزن پورٹل کوعوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 23 لاکھ ہے جبکہ پورٹل پر حل شدہ شکایات کی تعداد 22لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 1038351میں سے976482 شکایات حل ہو چکی ہیں، وفاق کی 875026 میں سے 781094 شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کے پی کی 266276، سندھ میں 149،898 شکایات اور بلوچستان کی 20031 شکایات حل کی گئیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 161681 اوورسیز پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کا مؤثر استعمال کیا، جس میں سے اوورسیز پاکستانیوں کی 107555 شکایات کا بر وقت ازالہ کیا گیا، سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے، جن کی تعداد 10000 ہزار ہے۔

وزیراعظم آفس نے کہا کہ پورٹل ایپ پر شکایات کو لے کر صوبائی کارکردگی کا موثرجائزہ لیا گیا، جس میں کے پی سے 45 فیصد، پنجاب میں 38 فیصد اور بلوچستان میں 35 فیصد عوام نے شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان پر آگے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں