ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی آدھی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر دھوکا دے گئی، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر آدھی ٹیم 126 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب شان مسعود ایک رن بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان اظہر علی پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکام ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے،  11 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

 اوپنر عابد علی نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں کرن نے برنس کے ہاتھوں کے کیچ آؤٹ کروایا، اسد شفیق 5 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹیورٹ براڈ، کرن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد مختصر گفتگو میں کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم گرم ہے، فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب کی جگہ فواد کو شامل کیا گیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں جیت کے قریب آکر ہارنے پر افسوس ہے، ہمیں لگتا ہے میچ میں ایک اسپنر بہت ہے۔

اس موقع پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ  انگلش ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، زیک کرولی اور سیم کرن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میچ کی حکمت عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے جوفراآرچر اور بین اسٹوکس ٹیم میں نہیں رکھا گیا۔

فواد عالم کی 11سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ

دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی, سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست

خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں