اشتہار

وہ آسٹریلوی خاتون جس نے کرونا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں 98 سالہ معمر خاتون نے کروناوائرس کو شکست دے کر ریاست وکٹوریا کی وبا سے صحت یاب ہونے والے سب سے ضعیف مریضہ بن گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں میریان نامی وہ معمر خاتون ہیں جنہوں نے 98 سال عمر ہونے کے باوجود کرونا کو شکست دی اور ریاست کی ضعیف ترین صحت یاب مریضہ بن گئیں، کرونا کا شکار ہونے کے بعد میریان تقریباً ایک ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

بدقسمتی مقدر بن گئی، بدبخت بیٹے نے کرونا کا شکار ماں کو جنگل میں پھینک دیا

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ ماہ کرونا کی دوسری لہر آئی جس سے معمر خاتون بھی متاثر ہوئیں، لیکن اسپتال میں ہونے والے علاج کے بعد گزشتہ روز ان میں کرونا کا خاتمہ ہوگیا، نئی رپورٹ منفی آگئی۔

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی متعدد بیماریوں کو شکست دیا، کرونا کا شکار ہونے کے بعد ان کی زندگی ہمیں بظاہر ختم لگ رہی تھی، لیکن اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں۔

معمر خاتون کے اسپتال سے گھر پہنچنے پر خاندان والوں نے ان کی 98ویں سالگرہ بھی منائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں