تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بدقسمتی مقدر بن گئی، بدبخت بیٹے نے کرونا کا شکار ماں کو جنگل میں پھینک دیا

نئی دہلی : ناخلف بیٹے نے ماں کی عمر کا بھی خیال نہ کیا، کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشتڑا کے شہر اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقے میں یہ درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بدقسمت و بدبخت بیٹے نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں 90 سالہ عمر رسیدہ ماں کو کوویڈ 19 کا شکار ہونے پر گھر سے نکال دیا، پولیس نے عمر رسیدہ خاتون کو بحفاظت اسپتال منتقل کردیا۔

مقامی میڈیا سے واقعے مزید تفصیلات کچھ یوں بیان کیں کہ ناخلف بیٹے نے اپنی عمر رسیدہ والدہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر رات گئے گھر جنگل میں پھینک دیا۔

معمر خاتون کئی گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہی، جب بوڑھی خاتون کو کچھ لوگوں نے ایک چادر میں لپٹی خاتون کو جنگل میں تڑپتا دیکھا تو پولیس کو خبر کی اور خاتون کو ضلعی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -