اشتہار

بھارت کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں چل رہے، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں چل رہے، بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں چل رہے، کسی نجی فردکوبھارت سے تعلقات معمول پرلانےکی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

بھارت سے تجارتی تعلقات

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارتی تعلقات نارمل کرنے کی فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ، پاکستان کی بھارت کےساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
پاک افغان تعلقات

- Advertisement -

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کےدیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کمیونیکیشن کے چینلز موجود ہیں، ہم کثیر الجہتی فورم پر کہہ چکےہیں کہ افغانستان دوحہ معاہدےپر ذمہ داریاں مکمل کرے۔

وزیر اعظم کا دورہ چین

انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، وقت آنے پر اس کی تفصیلات جاری کریں گے۔

امریکی انسانی حقوق پر رپورٹ مسترد

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی انسانی حقوق پر رپورٹ 2023 کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے چند حصوں کونہیں بلکہ مکمل رپورٹ کومستردکیا، رپورٹ کی تیاری میں موزوں طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، بھارت میں چند برسوں میں مسلمانوں کیخلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں دو اجتماعی قبروں کا ملنا المناک قرار

غزہ میں ملنے والی اجتماعی قبروں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں دو اجتماعی قبروں کا ملنا المناک ہے، پاکستان اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں قتل عام کی مذمت کرتا ہے، پاکستان جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ کے عوام پر مسلط جنگ کو اور فلسطینیوں کے قتل عام کو بند ہونا چاہیے۔

افغان سرزمین سے دہشت گردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی پر افغان حکام کو مسلسل آگاہ کرتے ہیں اور چاہتےہیں افغان حکومت یقینی بنائےپاکستان کیخلاف انکی سرزمین استعمال نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں