اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک وفد نے کہا ہے کہ نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، یہ بات شہر قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران نے ملاقات کے دوران کہی۔

نیویارک پولیس کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیشکش کی ہے کہ وہ سندھ پولیس اور افسران کو ٹریننگ دے سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ نیویارک پولیس کے ساتھ ٹریننگ سسٹم کا جائزہ لیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے نیویارک پولیس کے افسران کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا نیویارک کی طرح سندھ پولیس ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف گامزن ہے، سندھ حکومت نے کرائم کنٹرول کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، خطے کی صورت حال کے باعث کراچی ہدف رہا ہے، لیکن پولیس اور دیگر اداروں نے شہر میں امن کے لیے سخت محنت کی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کراچی پر امن شہر ہے، صرف اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں