اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پشاور کے عوام کو بہترسفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اہم منصوبے کی تکمیل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان نےبی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا ، عمران خان سردارگڑھی اسٹیشن تک بس میں سفر بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بی آرٹی کے افتتاح کے لئے چمکنی ڈپوپہنچے ، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کاافتتاح کردیا ، جس کے بعد عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بی آرٹی منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ
بی آرٹی منصوبہ 27کلومیٹر طویل ہے جو 30اسٹیشنز پر مشتمل ہے، ٹریک کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور ابتدائی طورپر220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔

30اسٹیشنزکےعلاوہ متصل روٹس کیلئے 5سڑکوں کانیٹ ورک بنایاگیاہے، بی آرٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ50 روپے ہے جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

عمران خان افتتاح کے بعد سردارگڑھی اسٹیشن تک بس میں سفر بھی کریں گے۔

خیال رہےاکتوبر 2017 وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دور کے میگا پراجیکٹ پشاور بی آرٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس میگا منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے تھا، جس پر اب تک 68 ارب سے زائدرقم خرچ ہوچکی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں