اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے کارڈ پر خاتون کی تصویر کی جگہ ’خالی کرسی‘ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے کارڈ پر خاتون کی تصویر کی جگہ خالی کرسی لگادی جسے دیکھ کر خاتون حیران رہ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی خاتون جیڈ ڈوڈ نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میعاد ختم ہونے پر اسے آن لائن سسٹم کے ذریعے تجدید کروایا لیکن جب اس کی میل آئی تو وہ اپنی تصویر والی جگہ کو دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس پر ایک خالی کرسی کی تصویر دیکھی جہاں ان کی تصویر ہونی چاہئے تھی، خاتون نے غلطی کی فوری شکایات کی تو افسران نے ان کی بات پر یقین کرنے سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

جیڈ ڈوڈ نے ڈرائیونگ لائسنس افسر پر زور دے کر کہا کہ انہیں اپنے لائسنس پر ہونے والی غلطی کو ٹھیک کروانا ہے اسے چیک کریں جس پر افسر نے سسٹم چیک کیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو مجھے اپنے منیجر کو بتانا ہوگا۔

خالی کرسی والے لائسنس کی تصویر کو جیڈ ڈوڈ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا اور بتایا کہ دیکھیں میں نے آن لائن لائسنس ری نیو کروایا تو مجھے کیا بنا کر دیا گیا۔

دوسری جانب ٹینیسی کے سیفٹی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمے کے ڈائریکٹر اطلاعات ویس موسٹر کا کہنا تھا کہ کارڈ میں غلطی اس لیے ہوئی کہ جیڈ ڈوڈ کی پروفائل میں غلط تصویر محفوظ تھی۔

ویس موسٹر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمیں اس بارے میں علم ہوا ہم نے فوری طور پر غلطی ٹھیک کی اور خاتون کی درست تصویر کے ساتھ انہیں نیا ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں