اشتہار

بھارت میں چور کو لینے کے دینے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے سینیٹائزر چوری کرکے کیمرہ نظر آنے کے بعد اسے واپس رکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن بھارت میں ایک شخص کی جانب سے سینیٹائزر چوری کیا گیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص فون پر بات کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے آتا ہے اور  ٹی شرٹ کے اندر سے ایک خالی بوتل نکال کر اس میں سینیٹائزر ڈال لیتا ہے۔

- Advertisement -

جب اس شخص کی نظر کیمرے پر پڑتی ہے تو وہ فیس ماسک لگا کر چوری کیا گیا سینیٹائزر واپس بوتل میں ڈال دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص سینیٹائزر بوتل میں ڈالنے کے بعد اس ہی بوتل سے سینیٹائزر دوبارہ نکال کر اپنے ہاتھ، پیر اور گردن پر بھی لگاتا ہے اور چلا جاتا ہے۔

بھارتی شہری کی ہوشیاری دھری کی دھری رہ گئی اور اس کی عجیب و غریب حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 5 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں