تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کراچی، قبضہ مافیا سرگرم، قبروں‌ پر مکان تعمیر کردیا

کراچی: شہر قائد میں سرگرم قبضہ مافیا کے بے لگام کارندوں نے قبروں پر قبضہ کر کے گھر کی تعمیر شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع پاپوش نگر قبرستان میں قبضہ مافیا نے مکان تعمیر کیا جبکہ اُس کے اوپر بھی فلور تعمیر تیار کرنے کی تیاری جاری ہے۔

قبضہ مافیا کے کارندوں نے سرکاری اراضی، غریبوں کی زمینوں پر قبضے کے بعد اب قبرستان میں بھی مکان تعمیر کیا اور قبروں کو توڑ پر اُس میں سے پلر نکالے۔

پلر نکالنے کے بعد اُن پر ایک منزل تعمیر کی گئی جبکہ اوپر کی تعمیر کے لیے پلر کے سریوں کو باہر چھوڑ دیا گیا۔ قبروں پر تعمیر ہونے والی پہلی منزل کا راستہ بھی قبرستان سے دیا گیا۔

قبضہ مافیا کے کارندوں نے قبروں کو توڑ کر زینہ بنایا اور اوپردروازہ لگا دیا۔ ابھی یہ اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ آیا اس گھر میں کوئی آباد ہے یا پھر یہ مکان حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی بھر میں ہونے والے قبضوں پر عدالت بھی نوٹس لے کر احکامات جاری کرچکی ہے، حال ہی میں سپریم کورٹ نے نالوں پر قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا ٹاسک این ڈی ایم اے کے سپرد کر کے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -