اسلام آباد : سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا دل دل پاکستان، جان جان پاکستان۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں ، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پیغام میں پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو جشن آزادی مبارک دیتے ہوئے ملی نغمے دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کے بول لکھے۔
Happy Independence Day Pakistan 🇵🇰 Dil Dil Pakistan Jaan Jaan Pakistan 🇵🇰 pic.twitter.com/TM8PXnZ86E
— Daren Sammy (@darensammy88) August 14, 2020
یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کو اعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسے نوازا جائے۔
خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔