ساؤتھ ہمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ہمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے مبین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن بھیئ بارش کی نذر ہوگیا۔
Delay in play on day three due to rain. 🌧 #ENGvPAK https://t.co/Ibdia3kE2H pic.twitter.com/B5mZUCcto3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 15, 2020
- Advertisement -
تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی اننگز دو سو تئیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کرنا تھا لیکن میچ سے پہلے ہی دوبارہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔
قبل ازیں دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی تھی، بابراعظم سینتالیس اور عابد علی ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔