اشتہار

یونس خان اور یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کھلاڑیوں سے دوستوں کی طرح گھل مل گئے، یونس خان اور یاسر شاہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بال بنا رہے ہیں، ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے روایتی کوچنگ کے بجائے کھلاڑیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا ہے۔

تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی اننگز 223 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کرنا تھا لیکن میچ سے پہلے ہی دوبارہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔

قبل ازیں دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی، بابراعظم 47 اور عابد علی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں