جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں‌ 13 ہزار روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی بلند پرواز مستحکم ہوگئی کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت مین 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1945 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

- Advertisement -

آج یعنی 15 اگست 2020 بروز ہفتے کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فروخت فی تولہ 1 لاکھ 19 ہزار 500 اور دس گرام 1 لاکھ 2 ہزار 451 روپے کے ساتھ ہوئی۔

ایک ہفتے میں 13 ہزار روپے کی کمی

یاد رہے کہ ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اگلے روز 2900 روپے جبکہ تیسرے روز 6100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جمعے کے روز جشن آزادی کی وجہ سے صرافہ بازاروں میں عام تعطیل تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں