8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھی مسلم پلیٹ فارم بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھی مسلم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بھی ’مسلم وائسس فار ٹرمپ‘ پلیٹ فارم کا اعلان کر دیا ہے۔

ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ ’مسلم وائسس فار ٹرمپ‘ کی قیادت کریں گے، انھوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم کامیابی سے ٹرمپ کے لیے صدارتی انتخابی مہم چلائے گی۔

- Advertisement -

ادھر پاکستانی نژاد امریکی سیاست دان ساجد تارڑ کو ری پبلکن کنونشن سے ایک بار پھر خطاب کی دعوت دی گئی ہے، ٹرمپ کی گزشتہ انتخابی مہم میں بھی ساجد تارڑ نے کنونشن سے خطاب کیا تھا۔

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی امریکی صدارتی مہم نے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے جس سے ہماری بڑی مسلم امریکی کمیونٹی کی نمائندگی ہوگی اور یہ نمایاں ہو جائے گی۔

جوبائیڈن کا اپنی انتظامیہ میں مسلمانوں کو شامل کرنے کا پھر عزم

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کئی مرتبہ اس عزم کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے۔ انھوں نے مسلمز فار بائیڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی آن لائن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ٹرمپ نے نفرت اور نسلی امتیاز کا پرچار کیا، اور حالیہ برسوں میں مذہب کی بنیاد پر جرائم میں 15 فی صد اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو روزمرہ کے معاملات پر امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھیں گے، بائیڈن نے کہا میں چاہتا ہوں امریکی مسلمان بھی فیصلہ سازی میں شراکت دار ہوں، منتخب ہوا تو پہلے دن مسلمانوں پر پابندیاں ختم کروں گا، صدر بننے کے بعد ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو سنا جائے جو ہماری کمیونیٹیز کے لیے اہم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں