اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔آصف علی زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کل احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے۔
خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو لکھا گیا ہے۔
توشہ خانہ کیس: آصف علی زرداری کا احتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ
سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں 17 اگست کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،فریال تالپور آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کی پیشی پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی ارکان پارلیمان اور پیپلز لائرز فورم کے ارکان کو 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔