اشتہار

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، چوتھا دن بھی بارش کی نذر

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے جب کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

ساؤتھمپٹن کے میدان پر آج بھی بادل جم کر برسے اور چند ہی اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنا لیے۔روری برنز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے روی برنز کو آؤٹ کیا۔

خراب روشنی کے باعث میچ روکا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آج کے دن کا کھیل ختم کر دیا۔
اس سے قبل ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے تھے،وکٹ کیپر محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

- Advertisement -

محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وہ اسٹیورٹ براڈ کے گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 72، عابد علی 60، بابر اعظم 47 اور کپتان اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم اور بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں