جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

عرفان خان کے مدمقابل کام کی پیشکش ہوئی تھی، ثروت گیلانی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں ان کے مدمقابل کام نہیں کرسکی جس پر افسوس ہورہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتقال کرجانے والے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

ثروت گیلانی نے یہ انکشاف غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع کھو چکی ہوں جس پر مجھے شدید افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان کی ٹیم فلم کیلئے پاکستان سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُس وقت انکا ایک ڈرامہ آن ایئر تھا جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بات ہو رہی تھی لیکن بدقسمتی سے سیاسی ڈرامے کا آغاز ہوا اور اس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں