جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کورنگی : فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں فیکٹری میں صبح سویرے خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، 3فائرٹینڈرز اور3واٹرٹینکرز نے بہت مشکل سے آگ پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دو منزلہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس حوالے سے ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ٹیم کو امدادی کاموں کیلئے روانہ کردیا گیا تھا،3فائرٹینڈرز اور3واٹرٹینکرز موقع  پر روانہ کردیے گئے تھے، فیکٹری کی2 منزلہ عمارت میں پلاسٹک اور گتا موجود تھا۔

- Advertisement -

امدادی کاموں سے متعلق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ لانڈھی ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور متعدد واٹرٹینکرز جائے وقوعہ پر پرروانہ کردیے گئے تھے۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد کورنگی ڈھائی نمبر پر قائم فیکٹری میں آگ پرقابو پا لیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں3فائرٹینڈرز نےحصہ لیا، متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کاعمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں