اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستانی معیشت کیلئےایک اورخوشخبری: جولائی 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جولائی کی ترسیلات زر ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے، یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں۔
More good news for Pak economy. Remittances from overseas Pakistanis reached $2,768 mn in July 2020, highest ever amount in one month in the history of Pakistan. This is 12.2% increase over June 2020 and 36.5% increase over July 2019.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2020
یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے “بلیو اکانومی پالیسی” کو حتمی شکل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا پالیسی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، روزگار کے مواقع نکلیں گے۔
اس سے قبل یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں ، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلےکبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے40انڈسٹریزوابستہ ہیں جس سےروزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔